ابنا: فلسطین پریس سنٹر کے مطابق حماس کی حکومت میں قدس اور قیدیوں کے امور کے وزیر عطاء اللہ ابو السبح نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ کل یوم الارض کی مناسبت سے ہونے والے عالمی مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اور قدس شریف کے خلاف دشمن بے پناہ سازشوں پر عمل پیرا ہے۔ ادھر فلسطین کی قانون ساز اسمبلی نے بھی مسلمانوں سے یوم الارض کے مظاہرں میں بھر پور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانون پر واجب ہے کہ وہ صیہونی سازشوں کا مقابلہ کریں۔
احمد بحر نے مسجد الاقصی اور فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی حلقوں کے جرائم پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی اور کہا کہ سارے عالم اسلام اور دیگر ملکوں میں یوم الارض کی مناسبت سے کئے جانے والے مظاہرے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان ہے۔ ادھر عالمی مارچ برائے بیت المقدس کے اراکین لبنان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلسطینی مہاجرین کے ساتھ ملکر فلسطینی سرحدوں پر یوم الارض کی مناسبت سے مظاہرے کریں گے. ......./169